سعودی ہسپتال میں مریض کی آمد، ڈاکٹروں نے کان کا معائنہ کیا تو اندر ایسی چیز نظر آگئی کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی

سعودی ہسپتال میں مریض کی آمد، ڈاکٹروں نے کان کا معائنہ کیا تو اندر ایسی چیز نظر آگئی کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی

Posted by
لندن کی کمپنی ایسی بس بنائے گی جس میں مسافر ورزش بھی کر سکیں گے

ریاض(قدرت روزنامہ19مئی 2016) کان میں درد کو عموماً معمولی مسئلہ سمجھا جاتا ہے، مگر حقیقت میں یہ کسی خطرناک صورتحال کا اشارہ بھی ہوسکتا ہے، جو بدقسمتی سے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ سعودی عرب میں حال ہی میں سامنے آنے والا ایک ایسا ہی کیس ہمیں خبردار کرتا ہے کہ کان کے درد کو کبھی بھی معمولی جان کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔نیوز سائٹ ایمریٹس 247 نے اخبار اجیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت ریاض سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کان میں درد کی وجہ سے ہسپتال گئے۔ کنگ سعود میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں نے جب ان کے کان کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ اندر سے گل سڑ رہا تھا اور اس کے اندر کیڑے پیدا ہو چکے تھے، جن کی تعداد بڑھ رہی تھی۔ ہسپتال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹر بندر القحطانی کا کہنا تھا کہ اس شخص کا مرض خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکا تھا، کیڑے رفتہ رفتہ کان کے اندرونی حصے کو کھارہے تھے اور عنقریب دماغ تک پہنچ سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان صاحب کا فوراً آپریشن کرکے کان کو کیڑوں سے پاک نہ کیا جاتا تو ان کی موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر القحطانی نے خبردار کیا کہ کان کے درد کو نظر انداز مت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اندرونی کان اور دماغ کا انتہائی قریبی تعلق ہوتا ہے، لہٰذا یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کان کے اندر پیدا ہونے والی بیماری بہت جلد دماغ تک پہنچ سکتی ہے۔

Facebook Comments
لندن کی کمپنی ایسی بس بنائے گی جس میں مسافر ورزش بھی کر سکیں گے

:متعلقہ خبریں

Open