لندن کی کمپنی ایسی بس بنائے گی جس میں مسافر ورزش بھی کر سکیں گے

لندن کی کمپنی ایسی بس بنائے گی جس میں مسافر ورزش بھی کر سکیں گے

Posted by
Pak China Economic Corridor - First Cargo Ship Departs.
سعودی ہسپتال میں مریض کی آمد، ڈاکٹروں نے کان کا معائنہ کیا تو اندر ایسی چیز نظر آگئی کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی

(قدرت روزنامہ 20مئی 2016)لندن کی ایک کمپنی نے لوگوں کو سفر کے ساتھ ساتھ بس میں ورزش کرنے کا مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1ریبل نامی کمپنی لندن میں ایک ایسی لا جواب سروس کا آغاز کرے گی جس میں بس کے اند ر ہی مسافر وں کو سائیکلنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر اس سروس کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ کمپنی اس بس سروس کے چار سٹاپ بنائے گی۔ اس پروگرام کو ابھی سرکاری طور پر منظور نہیں کیا گیا ہے۔ کمپنی کے شریک بانی جیمزبالفور نے سی این بی سی کو بتایا ہے کہ سروس کی منظوری میں حفاظتی اقدامات جیسے سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ مشکل پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم بس کمپنیوں اور حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جا سکے۔اس منصوبے کو اگر حکومت کی طرف سے منظوری مل گئی تو توقع ہے کہ گرمیوں میں اس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔بالفور کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اس سروس میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رجسٹریشن کے دوران ویب سائٹ سرور ہی کریش ہوگئے، جس کے بعد ویب سائٹ کو ایک الگ سرور پر منتقل کر دیا گیا۔

Facebook Comments
Pak China Economic Corridor - First Cargo Ship Departs.
سعودی ہسپتال میں مریض کی آمد، ڈاکٹروں نے کان کا معائنہ کیا تو اندر ایسی چیز نظر آگئی کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی

:متعلقہ خبریں

Open