بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان، حتمی فیصلہ 26 مئی کو ہوگا

بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان، حتمی فیصلہ 26 مئی کو ہوگا

Posted by
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
ناخنوں پر ایسے نشانات خطرناک بیماری کی علامت ہے

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ23مئی2016)بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے جس کا حتمی فیصلہ نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی 26 مئی کو سماعت کے بعد کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل میں بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے درخواست جمع نیپر ا کو جمع کرادی ہے ۔ سی پی پی اے کی جانب سے نیپر اکو دی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران بجلی کیلئے ریفرنس پرائس 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ مقررکیے گئے تھے جبکہ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ رہی ہے جبکہ ایران سے درآمدی بجلی کے نرخ 10 روپے 60 پیسے فی یونٹ رہے اس لیے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کی جائے ۔ سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کاریلیف عوام کو منتقل کیاجائے۔ نیپر انے درخواست کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی ۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا آئندہ سماعت پر فیصلہ سنائے گا۔

Facebook Comments
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
ناخنوں پر ایسے نشانات خطرناک بیماری کی علامت ہے

:متعلقہ خبریں

Open