تیل کی سوئی گاڑی میں باقی پٹرول کا حساب کیسے لگاتی ہے؟ کتنا تیل رہتا ہو تو پٹرول ڈلوالینا چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات جو آپ کو بڑے سے بڑے مسئلے سے بچاسکتی ہے

تیل کی سوئی گاڑی میں باقی پٹرول کا حساب کیسے لگاتی ہے؟ کتنا تیل رہتا ہو تو پٹرول ڈلوالینا چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات جو آپ کو بڑے سے بڑے مسئلے سے بچاسکتی ہے

Posted by
آپ کی عمر کے مطابق آپ کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے؟ صحت مند زندگی کیلئے انتہائی مفید معلومات جانئے
خبردار! اگر انٹرنیٹ پر کوئی لڑکی آپ سے ان میں سے کوئی بات کہے تو سمجھ لیجئے آپ کو پھنسایا جارہا ہے، مفید معلومات جو آپ کو بڑے نقصان سےبچاسکتی ہیں

گاڑی کے فیول ٹینک میں تیل کی مقدار مخصوص حد سے کم ہوجائے تو آپ کو اس کا اشارہ تو مل جاتا ہے مگر اکثر ڈرائیور فوراً تیل بھروانے کی بجائے معاملے کو ٹالتے جاتے ہیں اور پھر نہ صرف کہیں بے بسی کی تصویر بنے پائے جاتے ہیں بلکہ انجن کا نقصان بھی کروابیٹھتے ہیں۔ جریدے ’میل اان لائن‘ کی ایک رپوٹ کے مطابق آٹو موبیل ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ایندھن کی مقدار کل گنجائش کے ایک چوتھائی سے کم ہونے لگے تو فوراً ایندھن بھروانے کی فکر کریں کیونکہ یہ واضح نہیں ہوتا کہ کس وقت آپ کی گاڑی بند ہوجائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ فیول ٹینک میں ایندھن کی مقدار ماپنے کا نظام کچھ خاص قابل بھروسہ نہیں ہوتا۔ یہ عموماً ایک ہوا بھری گیند پر انحصار کرتا ہے جو تیل کی سطح پر تیرتی ہے اور اس کی حرکت سے ہی ایندھن کی مقدار کا تعین کیا جاتا ہے۔ یہ پانی کی ٹینکی میں موجود نظام سے ملتا جلتا ہوتا ہے اور سڑک کی ڈھلوان کی وجہ سے اس کی ریڈنگ اصل صورتحال سے خاصی مختلف بھی ہوسکتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کم ایندھن کے اشارے کے بعد کوئی گاڑی 45کلو میٹر تو کوئی 15کلو میٹر طے کرے، لہٰذا مذکورہ اشارہ ملتے ہی فوری طور پر ایندھن بھروائیں تاکہ پریشانی سے بچ سکیں۔ اس سے بھی زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ کم پیٹرول پر یہ خالی ٹینکی پر گاڑی سٹارٹ کرنا انجن خصوصاٍ ڈیزل انجن کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ پیٹرول میں نقصان کا خطرہ قدرے کم ہوتا ہے لیکن ممکن ہے کہ سسٹم میں ہوا بھر جائے تو پیٹرول ڈلوانے کے باوجود اس کے ٹینکی سے انجن میں بہاﺅ میں رکاوٹ بنے۔ ایسی صورت میں مکینک درکار ہو گا، اس ساری پریشانی سے بہتر ہے کہ سوئی کے آخر تک پہنچنے سے پہلے ہی پیٹرول ڈلوا لیا جائے

Facebook Comments
آپ کی عمر کے مطابق آپ کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے؟ صحت مند زندگی کیلئے انتہائی مفید معلومات جانئے
خبردار! اگر انٹرنیٹ پر کوئی لڑکی آپ سے ان میں سے کوئی بات کہے تو سمجھ لیجئے آپ کو پھنسایا جارہا ہے، مفید معلومات جو آپ کو بڑے نقصان سےبچاسکتی ہیں

:متعلقہ خبریں

Open