لاپتہ مصری طیارے کے بلیک باکسز کی تلاش کے لیے دو غیر ملکی فرموں کی خدمات حاصل

لاپتہ مصری طیارے کے بلیک باکسز کی تلاش کے لیے دو غیر ملکی فرموں کی خدمات حاصل

Posted by
اکشے نے شاہ رخ کو زیادہ ایوارڈز ملنے پر دل کی بھڑاس نکال لی
وہ نسخہ جو آپ کو اپنی عمر سے 10سال چھوٹا بنادے گ

مصر کی قومی فضائی کمپنی نے بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہونے والے اپنے مسافر طیارے کے بلیک باکسز کی تلاش کے لیے دو غیرملکی کمپنیوں کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔مصر للطیران کے سربراہ صفوت مسلم نے بتایا ہے کہ ایک فرانسیسی اور ایک اطالوی کمپنی مصری ٹیموں کے ساتھ مل کر سمندر کی تہ میں بلیک باکسز کی تلاش کریں گی۔ انھوں نے ان دونوں کمپنیوں کے نام نہیں بتائے۔اس سے پہلے برطانیہ ،قبرص ،فرانس ،یونان اور امریکا کے بحری جہاز اور طیارے بھی بحر روم میں مصری ٹیموں کے ساتھ مل کر تباہ شدہ طیارہ کا ملبہ اور بلیک باکسز تلاش کررہے ہیں۔اب تک انھیں طیارے کے بعض حصے ،کٹے پھٹے انسانی اعضاء اور مسافروں کا سامان ملا ہے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے تباہ شدہ مسافر طیارے کے بلک باکسز کی تلاش کے لیے ایک آبدوز بھی بھیجی ہے اور یہ سمندر میں تین ہزار میٹر گہرائی تک جا سکتی ہے۔ طیارے کے دونوں بلیک باکس ریکارڈرز کے ملنے کی صورت ہی میں حادثے کی اصل وجوہ کا پتا چل سکے گا۔درایں اثناء مصر کے سرکاری روزنامے الاہرام نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیرس کے چارلس ڈیگال ہوائی اڈے سے اڑان بھرتے وقت مسافر طیارے کو کوئی فنی مسئلہ درپیش نہیں تھا اور طیارے کے پائلٹ نے ٹیکنیکل لاگ میں سب کچھ ٹھیک ہونے کی اطلاع دی تھی۔

Facebook Comments
اکشے نے شاہ رخ کو زیادہ ایوارڈز ملنے پر دل کی بھڑاس نکال لی
وہ نسخہ جو آپ کو اپنی عمر سے 10سال چھوٹا بنادے گ

:متعلقہ خبریں

Open