بچے کی پیدائش مرد ڈاکٹر سے،سعودی شہری نے ڈاکٹر کو گولی ماردی

بچے کی پیدائش مرد ڈاکٹر سے،سعودی شہری نے ڈاکٹر کو گولی ماردی

Posted by
صرف3منٹ میں دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کیلئے آسان ترین نسخہ
یوم تکبیر،جب چاغی کے پہاڑوں میں تاریخ رقم ہوئی

ریاض( 27مئی2016)بچے کی پیدائش مرد ڈاکٹر نے کیوں کی ؟سعودی شہری نے ڈاکٹر کو اپنے بچے کی پیدائش کی تھوڑی ہی دیر بعد گولی ماردی۔سعودی پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع فہد میڈیکل سٹی میں ایک خاتون کی زچگی کے موقع پر ایک مرد ڈاکٹر کو تعینات کیا گیا جس پر خاتون کا شوہر پریشان ہو گیا وہ نہیں چاہتا تھا کہ ڈاکٹر اس کی بیوی کو اس حالت میں دیکھے۔وہ اپنی بیوی کی زچگی کے عمل کے دوران ایک خاتون ڈاکٹر کی تعیناتی چاہتا تھا لیکن کچھ پیچیدگیوں کے باعث مرد ڈاکٹر کویہ ذمہ داری دی گئی۔ زچگی کا عمل خیر خیریت سے مکمل ہو گیا تو سعودی شہر ی فورا اپنے گھر گیا اور ہاں سے پستول اٹھا لے آیا۔ہسپتال پہنچنے پر اس نے ڈاکٹرالزبن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ۔سعودی شہری نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے کیونکہ ان کی وجہ سے ڈلیوری کا عمل پیچیدگیوں سے محفوظ رہا۔ بعدازاں ڈاکٹر نے ملاقات کے لئے حامی بھری تو وہ انہیں ہسپتال کے قریبی صحن میں لے آیا اور اچانک پستول نکال کر گولی ماردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ ڈاکٹر کو فوری طور پر ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Facebook Comments
صرف3منٹ میں دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کیلئے آسان ترین نسخہ
یوم تکبیر،جب چاغی کے پہاڑوں میں تاریخ رقم ہوئی

:متعلقہ خبریں

Open