سال کے اس دن شہر میں موجود ہر مرد وعورت کی شادی خود بخودقانونی طور پر ختم ہوجاتی ہے، جانئے دنیا کی انوکھی ترین جگہ کے بارے میں

سال کے اس دن شہر میں موجود ہر مرد وعورت کی شادی خود بخودقانونی طور پر ختم ہوجاتی ہے، جانئے دنیا کی انوکھی ترین جگہ کے بارے میں

Posted by
اس روز مجھے سونا بنانے کا نسخہ مل ہی گیا
گیل کے دفاع میں سیمی سامنے آگئے

کنواروں کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی طرح ان کی شادی ہو جائے ، مگر شادی کے کچھ ہی عرصہ بعد غیرشادی شدہ ہونے کی خواہش پھر سے من میں انگڑائیاں لینے لگتی ہے۔ ان کی شادی کی خواہش تو پوری ہو جاتی ہے مگر غیرشادی شدہ ہونے کی کبھی نہیں ہو پاتی…. لیکن ٹھہریئے….دنیا میں ایک جگہ ایسی ہے جہاں آپ کی یہ خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ یہ جگہ میکسیکو کا شہرشگوانی (Chaguani)ہے۔میکسیکن اخبار دی سٹی پیپر بوگوٹا (The City Paper Bogota)کی رپورٹ کے مطابق اس شہر میں ہر سال مئی کے مہینے میں ایک تین روزہ تہوار منایا جاتا ہے اور وہاں اس حوالے سے باقاعدہ قانون نافذ ہے کہ اس تہوار کے دوران کوئی بھی مقامی یا سیاحت کے لیے آنے والا شخص خود کو شادی شدہ کہہ سکتا ہے نہ ہی کوئی ایسالباس پہن سکتا ہے اور کوئی ایسا کام کرسکتا ہے جس سے وہ شادی شدہ لگے۔ ان دنوں میں وہاں لوگوں کے شادی کی انگوٹھی پہننے اور میاں بیوی کے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے پر پابندی ہوتی ہے۔ حتیٰ کہ ان دنوں ہوٹلوں میں ڈبل بیڈ کے کمرے بک کروانابھی ممنوع ہے۔ تہوار کے ان تین دنوں میں اس شہر میں شادی شدہ جوڑوں کی شادیاں قانونی طور پر ختم ہو جاتی ہیں اور وہ قانوناً غیرشادی شدہ بن جاتے ہیں۔ اس تہوار کا نام ”ڈیل سولٹرو“(Del Soltero) ہے اور شگوانی میں یہ گزشتہ 44سال سے منایا جا رہا ہے۔اس تہوار میں لوگ پہلے گلیوں میں جلوس نکالتے ہیں اور پھر شہرکے مرکزی چوک میں ایک جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گیت سنگیت اور رقص و سرود کی محفلیں سجتی ہیں۔ تہوار کے دنوں میں شگوانی میں موجود ہر شخص، مقامی یا سیاح، ہر وہ کام کر سکتا ہے جو کنوارے لوگ کرتے ہیں۔ اکثر لوگ اس تہوار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اجنبیوں سے عارضی تعلقات استوار کر لیتے ہیں، جن کا معمول کی شادی شدہ زندگی میں تصور نہیں کیا جا سکتا، مگر تہوار کے دنوں میں ہر کوئی ازدواجی بندھن کی قید سے آزاد تصور کیا جاتا ہے

Facebook Comments
اس روز مجھے سونا بنانے کا نسخہ مل ہی گیا
گیل کے دفاع میں سیمی سامنے آگئے

:متعلقہ خبریں

Open