چین نے دوستی کا حق ادا کردیا، پاکستان کیلئے وہ کام کردیا جو دنیا میں کوئی اپنے حقیقی بھائی کیلئے بھی نہیں کرتا

چین نے دوستی کا حق ادا کردیا، پاکستان کیلئے وہ کام کردیا جو دنیا میں کوئی اپنے حقیقی بھائی کیلئے بھی نہیں کرتا

Posted by
جماعت اہلسنت اور سنی اتحاد کونسل کے سومفتیان نے رمضان نشریات کیخلاف اجتماعی فتویٰ جاری کر دیا
Shahidon ke Lahoo ke Tajir

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے گوادر ایل این جی پائپ لائن منصوبے کی لاگت کے تخمینے میں مزید 200ملین ڈالر (تقریباً 20ارب روپے) کمی کر دی ہے جس سے اس منصوبے کی لاگت ڈیڑھ ارب ڈالر(تقریباً ڈیڑھ کھرب روپے) سے کم ہو کر 1ارب 30کروڑ ڈالر(تقریباً 1کھرب 30ارب روپے) کی سطح پر آ گئی ہے۔
انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی چائنہ پٹرولیم پائپ لائن بیورو اور پاکستانی حکومت کے درمیان اسلام آباد میں اس منصوبے کی لاگت کی رقم پر مذاکرات جاری تھے۔ ایک عہدیدار کے مطابق ”اس سے قبل کمپنی اور پاکستانی حکام کے مابین ڈیڑھ ارب ڈالر پر یہ معاہدہ طے ہوا تھا تاہم کمپنی نے مذاکرات کے بعد لاگت میں مزید کمی کر دی ہے۔ اب اس منصوبے کی لاگت پاکستان میں سوئی ناردرن گیس اور سوئی سدرن گیس کی نئی تعمیر کردہ پائپ لائنوں پر آنے والی لاگت سے بھی کم ہو گئی ہے جو یہ کمپنیاں اپنی ٹرانسمیشن کو 1ارب 20کروڑ کیوبک فٹ روزانہ تک بڑھانے کے لیے تعمیر کر رہی ہیں۔“

Facebook Comments
جماعت اہلسنت اور سنی اتحاد کونسل کے سومفتیان نے رمضان نشریات کیخلاف اجتماعی فتویٰ جاری کر دیا
Shahidon ke Lahoo ke Tajir

:متعلقہ خبریں

Open