پولیس نے امجد صابری کے قریبی ساتھی سلیم چندا کو حراست میں لے لیا، چوکیدار کو بھی گرفتار کئے جانے کی اطلاعات

پولیس نے امجد صابری کے قریبی ساتھی سلیم چندا کو حراست میں لے لیا، چوکیدار کو بھی گرفتار کئے جانے کی اطلاعات

Posted by
پاکستان چین کو چاول برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے : چینی وزیر زراعت
جماعت اہلسنت اور سنی اتحاد کونسل کے سومفتیان نے رمضان نشریات کیخلاف اجتماعی فتویٰ جاری کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قوال اور نعت خواں امجد صابری کے قتل کیس کی تحقیقات میں ان کے گھر سے ہی ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے امجد صابری کے گھر سے جس شخص کو گرفتار کیا ہے وہ امجد صابری کا پرانا ساتھی سلیم چندا ہے جو فائرنگ کے وقت امجد صابری کے ساتھ گاڑی میں ہی موجود تھا اور اکثر پروگرامز میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم چندا حملے کے بعد بہت زیادہ خوفزدہ ہو گیا تھا اور بیان دینے کے قابل نہیں تھا اس لئے اب اس کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے تھانے لے جایا جا رہا ہے۔ اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق سلیم چندا امجد صابری کے گھر کا دیرینہ ملازم ہے اور بچپن سے ہی ان کے گھر میں رہ رہا ہے جبکہ وہ امجد صابری کے بہت قریب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم چندا کو بیان دینے کیلئے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہو رہا تھا اس لئے اسے حراست میں لیا ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی جیو نیوز کا کہناہے کہ پولیس نے امجد صابری کے گھر کا چوکیدار بھی گرفتار کر لیا ہے اور اس سے بھی قتل کی واردات سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ قتل کی واردات کے حوالے سے گزشتہ روز بھی پولیس نے سرجانی ٹاﺅن سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کا تعلق سیاسی جماعت کے ساتھ بتایا گیا اور یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ گرفتار شخص نے قتل کے حوالے سے کئی اہم انکشافات بھی کئے ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امجد صابری کے گھر کے چوکیدار کی گرفتاری بھی اسی سلسلے میں کڑی ہے۔

Facebook Comments
پاکستان چین کو چاول برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے : چینی وزیر زراعت
جماعت اہلسنت اور سنی اتحاد کونسل کے سومفتیان نے رمضان نشریات کیخلاف اجتماعی فتویٰ جاری کر دیا

:متعلقہ خبریں

Open