آج تک ایپل نے کل کتنے آئی فون فروخت کئے ہیں؟ تعداد اتنی زیادہ کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

آج تک ایپل نے کل کتنے آئی فون فروخت کئے ہیں؟ تعداد اتنی زیادہ کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

Posted by
انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری، پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی کا شیڈول سامنے آگیا
قصور وار ہوں تو 10 مرتبہ پھانسی پر لٹکائیں ، انڈونیشیاءمیں سزائے موت کے منتظر پاکستانی کا پہلا بیان سامنے آگیا،حکام کو چیلنج دیدیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ تو ہم جانتے ہیں کہ ایپل کے آئی فون دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آئی فونز نے فروخت کے تمام عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اورانتہائی قلیل عرصے میں انسانی تاریخ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی چیز کا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ایپل کمپنی نے آئی فونز 9سال قبل بنانے شروع کیے تھے اور اس کی رپورٹ کے مطابق ان 9سالوں میں اب تک ایک ارب آئی فون فروخت ہو چکے ہیں۔کمپنی کی یہ رپورٹ گزشتہ روز کیلیفورنیا میں فرم کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے ملازمین کے ایک اجلاس میں منظرعام پر لائی گئی۔

اگر ایپل کی فروخت کا موازنہ دیگر زیادہ فروخت ہونے والی اشیاءکے ساتھ کریں تو دنیا میں ایک ارب کاریں فروخت ہونے میں 131سال کا عرصہ لگا تھا۔ 1ارب کمپیوٹر 27سال میں اور کوکا کولا کے 1ارب گیلن 58سال میںفروخت ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وارن بفے کو ارب پتی بننے میں 60سال لگے جبکہ 49سال میں 1ارب لوگوں نے ڈزنی تھیم پارکوں کی سیر کی۔ ان تمام چیزوں کے مقابلے میں محض 9سال میں ایک ارب آئی فونزکا فروخت ہونا ایپل کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔
اجلاس میں ایپل کے سربراہ ٹم کک کا کہنا تھا کہ ”آئی فون تاریخ کی اہم ترین، رجحان ساز اور کامیاب ترین چیز بن کے ہیں۔ آئی فون آج لوگوں کی زندگیوں کا لازمی جزو قرار پا چکے ہیںاور بہت سے کام کرنے میں لوگوں کے معاون ثابت ہو رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے ہم نے ایک ارب آئی فون فروخت کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ہم نے کبھی بھی زیادہ فروخت پر توجہ نہیں دی تھی، ہماری تمام تر توجہ ہمیشہ بہتر معیار پر مرکوز رہی تاکہ اپنے صارفین کو بہتراور دوسروں سے مختلف مصنوعات پیش کر سکیں۔یہ سنگ میل عبور کرنے میں معاونت پر میں ایپل کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Facebook Comments
انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری، پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی کا شیڈول سامنے آگیا
قصور وار ہوں تو 10 مرتبہ پھانسی پر لٹکائیں ، انڈونیشیاءمیں سزائے موت کے منتظر پاکستانی کا پہلا بیان سامنے آگیا،حکام کو چیلنج دیدیا

:متعلقہ خبریں

Open