چند تلوں میں سے بال کیوں نکل آتے ہیں، کیا یہ کینسر کی نشانی ہوتی ہے؟ ماہرین صحت نے اصل حقیقت بیان کردی، انتہائی ضروری معلومات

چند تلوں میں سے بال کیوں نکل آتے ہیں، کیا یہ کینسر کی نشانی ہوتی ہے؟ ماہرین صحت نے اصل حقیقت بیان کردی، انتہائی ضروری معلومات

Posted by
لیموں میں یہ قدرتی چیز ملا کر آپ اپنے سفید بالوں کو پھر سے سیاہ کرسکتے ہیں، جانئے انتہائی آسان اور مفید قدرتی نسخہ
میں ذیابیطس کا 5منٹ میں علاج کرسکتاہوں ‘ماہر ڈاکٹر نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر دنیا حیرت میں ڈوب گئی

لندن(نیوزڈیسک) بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ تلوں پر بال نکل آتے ہیں لیکن ا س میں کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ایک ماہرِ جلد کا کہنا ہے کہ تلوں پر بال نکلنا کینسر کی علامت نہیں،اگر تل جلد کی ایسی جگہ بنا ہوگا جہاں بال ہوں تو تل پر بال نکلنا ایک نارمل عمل ہے۔میلانوما(جلد کے خطرناک کینسرکی قسم)پہلے ہی سے موجود تلوں پر بھی ہوسکتا ہے۔ایسی صورت میں تلوں پر بالوں کی نشوونما رُک سکتی ہے۔اگر آپ کو اپنے جسم پر کوئی ایسا تل نظر آئے جو کہ غیرمعمولی بڑا ہویا اس کی ہیئت عجیب ہوتو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں کیونکہ اگر جلد کا سرطان ابتدائی سٹیج میں پکڑا جائے تو اس کا علاج ممکن ہے۔اگر تلوں کے کنارے نارمل ہوں تو خطرے کی کوئی بات نہیں لیکن اگر یہ غیر ہموارہیں تو معالج سے مشورہ کریں۔اگر تلوں کا رنگ مختلف ہو جیسے سیاہ براﺅن،نیلا،گلابی سیاہ یا سرخ سیاہ تو یہ بھی خطرے کی بات ہے۔اسی طرح اگر تل کا سائز 6ملی میٹر سے زیادہ ہو تو یہ بھی اچھی نشانی نہیں ہے۔جسم پر بننے والے تل اکثر ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن اگر کسی تل کی شکل،رنگت یا ہیئت دیگر تلوں سے مختلف ہو تو فوری طور پر کسی ماہرِجلد سے رابطہ کریں.

Facebook Comments
لیموں میں یہ قدرتی چیز ملا کر آپ اپنے سفید بالوں کو پھر سے سیاہ کرسکتے ہیں، جانئے انتہائی آسان اور مفید قدرتی نسخہ
میں ذیابیطس کا 5منٹ میں علاج کرسکتاہوں ‘ماہر ڈاکٹر نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر دنیا حیرت میں ڈوب گئی

:متعلقہ خبریں

Open